Categories: عالم اسلام

اسرائیلی عقوبت خانوں میں14 کم عمر بچیوں سمیت خواتین کی تعداد 64ہوگئی

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی خواتین کی تعداد 64 ہوگئی ہے جن میں 14 کم عمر بچیاں بھی شامل ہیں۔
فلسطینی مرکزاطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ رواں ماہ مارچ کے دوران اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں مزید آٹھ خواتین کو حراست میں لیا گیا جن میں دو کم عمربچیاں شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابقگزشتہ روز اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے جنوب مغربی قصبے یعبد میں تلاشی کے دوران ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکی شیما عطاطرہ کو حراست میں لے لیا۔ قبل ازیں صہیونی فوج نے نابلس سے 25 سالہ ایناس سعید ابو ھلال اور مشرقی بیت المقدس کے ابو دیس قصبے سے چاقو حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 30 سالہ وفا محمد ابو ھلال کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔خیال رہے کہ فلسطین میں پچھلے سال اکتوبرمیں شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ القدس کے دوران اسے ناکام بنانے کے لیے بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی گرفتاری شروع ہوئی تھی ۔ اس دوران بڑی تعداد میں فلسطینی خواتین کو بھی حراست میں لے کرانہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بصیرت آن لائن

baloch

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

13 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

13 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago