اردن کے جنوبی صوبی معان میں بدھ کے روز بس کے ایک حادثے میں 16 فلسطینی عازمین عمرہ جاں بحق اور 36 دیگر زخمی ہو گئے. زخمیوں میں کئی افراد کی حالت نازک ہے۔
اردن میں شہری دفاع کے سرکاری ترجمان فرید الشرع کے مطابق شہری دفاع کے اہل کاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالا اور پھر ان کو معان کے سرکاری ہسپتال اور وادی موسی میں ملکہ راتبا العبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
فرید الشرع نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کی سرحد پر پہنچنے سے قبل اردن کے علاقے المدورہ میں یہ بس الٹ گئی. بس میں سوار تمام افراد عمرے کی ادائیگی کے لیے دیار مقدسہ جا رہے تھے۔
شہری دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں میں سے بہت سوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
العربیہ نیوز چینل
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…