سعودی عرب کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 2 سال قبل اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر نوکے لیے 31.8 ملین ڈالرکی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ امداد اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے’یو این ڈی پی، کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔ مفاہمتی یاداشت میں کہا گیا ہے کہ اونروا اور یو این کا ترقیاتی ادارہ مل کر سعودی عرب کی جانب سے فراہم کردہ 31.8 ملین ڈالر کی امداد سے غزہ میں جنگ سے تباہ ہونے والے مکانات کی دوبارہ تعمیر کریں گے۔
امداد سے غزہ کی پٹی میں جنگ سے تباہ ہونے والے 5 ہزار مکانات کی تعمیرمیں مدد ملے گی جبکہ 3 اسکول بھی تعمیر کیے جائینگے۔
دوسری طرف مقبوضہ بیت المقدس میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ’’کلب برائے اسیران ،، کے مطابق رواں ماہ مارچ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں مزید 8خواتین کو حراست میں لیا گیا جن میں 2 کم عمربچیاں شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی خواتین کی تعداد 64 ہوگئی ہے جن میں 14کم عمر بچیاں بھی شامل ہیں۔
ایکسپریس نیوز
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…