Categories: عالم اسلام

ترکی میں پولیس اسٹیشن پر بم حملہ، 39 افراد زخمی

استنبول کے بعد ترکی کے صوبے دیار باقر میں بھی بم دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 39 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ نے ترک میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ کرد جماعت کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے باغیوں نے بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرادی اور پھر اسے راکٹوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 39 افراد زخمی ہوئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کے مطابق حملے میں دیار باقر کے سینار ٹاؤن کے پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا، جس سے پولیس اسٹیشن کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
’اے ایف پی‘ نے ڈوگن نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کار بم دھماکے اور راکٹ حملوں سے پولیس اسٹیشن کے ساتھ واقع اہلکاروں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ترکی کے ایک اور صوبے ماردین کے مدیت ٹاؤن میں بھی پولیس اسٹیشن پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا، تاہم وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ دیار باقر میں گزشتہ سال دسمبر سے کُرد باغیوں کے خلاف فورسز کا آپریشن بھی جاری ہے۔
کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) ترکی کی کالعدم جماعت ہے جو کہ 1984 سے آزاد کردستان کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بھی ترکی کے شہر استنبول کے مرکزی سیاحتی مقام سلطان احمد اسکوائر پر بھی دھماکے کے نتیجے میں 9 جرمن شہریوں سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
ترکی کے سرکاری ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی کے مطابق دھماکا خودکش تھا تاہم حکام کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

ڈان نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago