Categories: عالم اسلام

اسرائیلی کارروائی، مسجد اقصیٰ میں درس قرآن کے دوران فلسطینی عالم دین گرفتار

اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک سرکردہ عالم دین اور قبلہ اول میں درو تدریس کے فرائض انجام دینے والے مبلغ کو حراست میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلسطینی مبلغ کو اشتعال انگیز تقریر کے دوران گرفتار کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے حراست میں لیے گئے عالم دین کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم بتایا ہے کہ ان کی عمر 50 سال ہے اور ان کا تعلق بیت المقدس سے ہے۔ انہیں مسجد اقصیٰ میں درس قرآن دیتے ہوئے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے سامنے بیٹھے سامعین کو اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیزی کا درس دے رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے فلسطینی مبلغ کو ایک حراستی مرکز میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔ تفتیش کے بعد انہیں مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

حماس کا کل جمعہ کو یوم الغضب اور ‘وفاء شہداء’ کے طورپر منانے کی اپیل
اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے فلسطین میں کل جمعہ کو اسرائیل مٖظالم کے خلاف “یوم الغضب اور وفائے شہداء و اسیران” منانے کی اپیل کی ہے۔ حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے جمعہ کے روز مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینی سڑکوں پر نکل کرصہیونی ریاست کےخلاف بھرپور احتجاج کریں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نہ صرف ریاستی دہشت گردی میں ہمارے کئی نوجوانوں کو شہید کردیا ہے بلکہ شہید ہونے والے کئی فلسطینیوں کے جسد خاکی بھی قبضے میں لے رکھے ہیں۔ فلسطینی عوام کی طرف سے صہیونی ریاست پر سخت دبائو آنا چاہیے۔ اس لیے کل جمعہ کو فلسطینی سڑکوں پر نکلیں اور اپنے شہداء کے جسد خاکی کے حصول کے لیے بھی احتجاج کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء کے جسد خاکی کو قبضے میں لینا نہ صرف شہداء کی توہین ہے بلکہ یہ پوری فلسطینی قوم کی توہین ہے۔ فلسطینی قوم اور تمام مزاحمتی تنظیمیں تحریک انتفاضہ القدس کو اس کے مقاصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ قوم کے دفاع کی تحریک ہے۔ اس تحریک میں جانی نقصان اٹھانے کے باوجود فلسطینی قوم پسپائی اختیار نہیں کرے گی۔
حماس نے تمام فلسطینی شہریوں اور جامعات کے طلباء سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو کامیاب بنائیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago