Categories: عالم اسلام

تحریک انتفاضہ:17 بچوں سمیت شہداء کی تعداد 74 ہوگئی

فلسطین میں اکتوبر کے اوائل سے جاری تحریک انتفاضہ کو کچلنے کے لیے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔
گذشتہ روز ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا جس کے بعد اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔ شہداء میں دو خواتین اور 17 بچے بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کل سوموار دو نومبر کو اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے جنین شہر میں الجلمہ کے مقام پر ایک 17 سالہ فلسطینی احمد عوض ابو الرب کو گولیاں مار کرشہید کردیا گیا جس کے بعد شہداء کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں تحریک انتفاضہ کے دوران 56 فلسطینی شہید ہوئے۔ غزہ کے شہداء کی تعداد 17 ہے۔ شہید ہونےوالوں میں 2.97 فی صد بچے شامل ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمارمیں بتایاگیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری ریاستی دہشت گردی میں 2355 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 21 بچے شامل ہیں۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک 1125 فلسطینی زخمی ہوئے۔ 975 فلسطینی شہری ربڑ کی گولیوں سے زخمی کیے گئے۔ مجموعی طورپرآنسوگیس اور دیگر ذرائع سے زخمی ہونے والوں کی تعداد5 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔
مغربی کنارے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 732 بتائی جاتی ہے۔ جب کہ 865 فلسطینی شہری دھاتی گولیوں سے زخمی کیے گئے۔ 235 فلسطینیوں کو لاٹھی چارج سے زخمی کیاگیا اور 20 فلسطینی آتش زدگی کے واقعات میں زخمی ہوئے۔
غزہ کی پٹی میں گولیاں لگنے سے 393 فلسطینی زخمی ہوئے اور دھاتی گولیوں سے 110 کو زخمی کیا گیا۔

بصیرت آن لائن

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago