امریکہ کو کولمبس نے نہیں مسلمانوں نے دریافت کیا، طیب اردوان

ترکی کے صدر طیب اردوان نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کو کرسٹو فرکولمبس نے نہیں بلکہ مسلمانوں نے بارہویں صدر میں دریافت کرلیا تھا

ترکی کے شہر استنبول میں لاطینی امریکا کے مسلمان ملکوں کے حکمرانوں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں نے کرسٹوفرکولمبس سے تین صدیاں قبل یعنی 12 ویں صدی میں امریکا کو دریافت کر لیا تھا جہاں مسلمانوں کے بحری جہاز 1178 میں امریکی سرزمین پر پہنچ چکے تھے کیونکہ اس بات کا ثبوت کولمبس کے سفر نامے سے ملتا ہے جس میں انہوں نے کیوبا میں ایک مسجد کی موجودگی کا ذکر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کیوبن حکومت سے مل کر کر اسی مقام پر ایک مسجد تعمیر کرے گا تاکہ اس تاریخی مقام کو لوگ یار رکھیں۔
واضح رہے کہ تاریخ کی اکثر مستند کتابوں میں درج ہے کہ سیاح کرسٹوفر کولمبس نے 1492 میں امریکا کو اس وقت دریافت کیا جب وہ اپنے سفر کے دوران انڈیا کی سیر کے لیے نکلا تھا تاہم گزشتہ سالوں میں کچھ مسلمان اسکالرز کی جانب سے یہ بات کہی جارہی ہے کہ امریکا کو مسلمانوں نے دریافت کیا۔ 1996 میں ایک مسلم تاریخ دان یوسف مروح نے اپنی کتاب میں کولمبس کے سفر نامے سے لیے گئے اقتباس سے ثابت کیا ہے کہ اس نے بھی امریکا میں مسجد کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے جبکہ مغربی تاریخ دانوں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کولمبس نے اپنے سفر نامے میں مسجد کا نہیں بلکہ مسجد سے ملتی جلتی جگہ کا تذکرہ کیا تھا۔

ایکسپریس نیوز

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago