نیٹو ممالک کا روس اور داعش سے نمٹنے کے لئے نئی فورس کے قیام کا اعلان

مغربی دفاعی اتحاد (نیٹو) کے سربراہان نے یوکرین میں جاری سیاسی بحران اور جنگجو تنظیم داعش سے نمٹنے کے لئے ریپڈ ری ایکشن فورس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر نیوپورٹ میں نیٹو سمٹ کے دوسرے روز یوکرین بحران اور عراق و شام میں تیزی سے پیش قدمی کرنے والی جنگجو تنظیم داعش سے نمٹنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر نیٹو سیکرٹری جنرل آندرے فوگ راسموسین نے نیٹو اتحاد پر مبنی ریپڈ ری ایکشن فورس کے قیام کا اعلان کیا جو یوکرین میں روسی جارحیت کو کم کرنے اور جنگجو تنظیم داعش کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے کردار ادا کرے گی۔
نیٹو سمٹ میں شریک برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے نئی فورس کے لئے 3 ہزار 500 فوجی پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 28 ممالک پر مشتمل نیٹو اتحاد اس بات پر متفق ہے کہ نئی فورس 2 سے 5 روز کے اندر دنیا کے کسی بھی حصہ میں بھیجی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی یورپی ممالک کو یقین دلاتے ہیں کہ نیٹو اتحاد کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی پاسداری کی جائے گی۔
واضح رہے کہ برطانوی شہر نیو پورٹ میں نیٹو سمٹ جاری ہے جس میں ممبران ممالک کے سربراہان شریک ہیں جبکہ سمٹ کے پہلے اور دوسرے روز یوکرین میں سیاسی بحران اور عراق اور شام میں داعش کی بڑھتی ہوئی پیش قدمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago