ہندو انتہا پسند تنظیم کی مسلمانوں کو 48 گھنٹے میں ہندو بستیاں خالی کرنے کی دھمکی

بھارت میں انتہا پسند ہندو تنظیم ’’ویشوا ہندو پریشد‘‘ نے  مسلمانوں کو 48 گھنٹے میں ہندو بستیاں خالی کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ویشوا ہندو پریشد کے صدر پروین ٹوگاڈیا نے بھارتی ریاست گجرات کے علاقے بھاؤنگر میں مسلمان تاجر کے گھر کے سامنے مظاہرے کے دوران کارکنوں سے کہا کہ اگر 48 گھنٹے میں مسلمان تاجر گھر خالی نہ کرے تو اس کے گھر پر زبردستی قبضہ کرلیا جائے۔ پروین ٹوگاڈیا نے اپنی گھٹیا اور متعصبانہ ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہا پسند ہندوؤں کو حکم دیا کہ تاجر پھر بھی مکان خالی نہ کرے تو گھر پر حملہ کرنے سے بھی نہ کترایا جائے۔
پروین ٹوگاڈیا کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو سبق سکھانے اور الیکشن کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگرس پر دباؤ ڈالنے کا یہ بہترین موقع ہے اور ہم اس سے قبل بھی ایسا کرچکے ہیں جس میں مسلمانوں کو نقصان اٹھانا پڑا۔
دوسری جانب کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے پروین ٹوگاڈیا کو ان کے مذہبی منافرت سے بھرپور بیان پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی الیکشن کمیشن سے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریا سیوک سنگھ نے ان کے بیان کی حمایت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago