عبدالقادر کو 1971ء کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے پر جنگی جرائم کے متنازعہ ٹریبونل نے عمر قید کی سزا سنائی تھی جسے سپریم کورٹ نے سزائے موت میں بدل دیا تھا جنگی جرائم کے ٹریبونل نے اتوار کو جیل حکام کو انہیں پھانسی دینے کے وارنٹ جاری کئے جس کا مطلب ہے کہ اگر بنگلہ دیشی صدر ان کی سزا معاف نہیں کرتے یا اعلیٰ ترین عدالت سزا پر نظرثانی نہیں کرتی تو انہیں کسی بھی دن پھانسی دی جا سکتی ہے۔ پراسیکیوٹر زید المعلم نے یہاں بتایا کہ 65سالہ عبدالقادر ملا کو پھانسی دینے کیلئے جیل کے رولز پر عمل کیا جائے گا صرف صدر کی جانب سے معافی دئیے جانے پر پھانسی رک سکتی ہے۔ نائب وزیر قانون قمر الاسلام نے یہاں کہا کہ سزائے موت پر کم سے کم وقت میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ مبصرین کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما کو پھانسی دئیے جانے پر بنگلہ دیش میں ایک بار پھر شدید ہنگاموں کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
نوائے وقت
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید