Categories: مشرق وسطی

عراق : 6 کار بم دھماکے ‘سکیورٹی اہلکاروں سمیت 35 افراد جاں بحق ‘100 زخمی

عراق کے دارالحکومت اوراس کے گردونواح میں اتوارکے روز یکے  بعد دیگرے  6 کار بم دھماکوں میں 35 افراد جاں بحق، 100 زخمی ہو گئے۔

یہ بات سیکیورٹی اورہسپتال حکام نے کہی۔ذرائع نے کہاکہ دھماکے پانچ مختلف علاقوں میں ہوئے ،خونی ترین حملہ بغدادکے جنوبی علاقے بایامیں کاربم دھماکہ تھاجس میں کم ازکم پانچ افرادہلاک اورپندرہ زخمی ہوئے ،دھماکے ایسے وقت ہوئے جب ایک روزقبل عراق میں ہونے والے حملوں میں سولہ افرادمارے گئے تھے ،جن میں سے نوکوبغدادمیں شراب کی دکانوں پرگولی مارکرہلاک کیاگیاتھا۔عراق میں تشدد2008ء کے بعدسے رواں سال اسی  سطح تک پہنچ گیاہے ،جب ملک خونریزترین فرقہ وارانہ قتل عام سے نکل رہاتھا،بدامنی میں اس وقت اضافہ ہواجب سیکورٹی فورسزنے اپریل میں بغدادکے شمال میں سنی عربوں کے ایک احتجاجی کیمپ کواکھاڑدیاتھا،جس کے بعدجھڑپوں میں درجنوں افرادمارے گئے تھے ۔عراق کے سنی اقلیت کے ارکان جوشیعہ قیادت میں حکومت کے ہاتھوں امتیازی سلوک کی شکایت کرتے ہیں تقریباًہرسال احتجاجی مظاہرے کرتے ہیں ۔حکومت نے قیدیوں کی رہائی اورالقاعدہ مخالف جنگجوؤں کی تنخواہوں میں اضافے سمیت سنی عربوں کوخوش کرنے کی خاطرکچھ اقدامات اٹھائے ہیں اوراس نے شدت پسندوں کیخلاف سیکورٹی آپریشن بھی شروع کررکھاہے ، تاہم روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے حملوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے، سکیورٹی اور ہسپتال ذرائع کی بنیاد پر اعدادوشمارکے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک تشدد میں 6250 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

 نوائے وقت

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago