غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق القاعدہ کی لیبیا شاخ نے گزشتہ روزایک بیان میں کہا کہ لیبیاکے باشندے دارالحکومت کے داخلی وخارجی راستے بند کردیں اور امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے باشندوں کو اغوا کریں تاکہ ان کے بدلے اللیبی کو رہا کروایا جاسکے۔
بیان میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ یورپ کوبرآمدکی جانے والی گیس کی پائپ لائن بھی تباہ کردیں اوربحری و ہوائی جہازوں پرحملے کریں۔ بیان کے مطابق لیبیا کو اللیبی کی گرفتاری کاعلم پہلے سے تھا،یہ شرمناک فعل لیبی حکومت کومہنگا پڑیگا۔
ایکسپریس نیوز
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید