گوانتانا موبے میں امریکی ایڈمرل ڈیوڈ بی ووڈز نے صحافیوں کو بریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں قرآن کی بے حرمتی پر گوانتانا موبے کے بیس قیدیوں نے احتجاجا کھانا کھانے سے انکار کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کچھ قیدیوں نے واقعے کےخلاف نعرے بازی کی اور تفریحی سرگرمیاں بھی بند کر دیں ان کا کہنا تھا واقعے کے خلاف قیدیوں نے پرامن احتجاج کیا اس موقع پر امریکی حکام نے قیدیوں کو اصل صورتحال اور واقعے کےخلاف امریکی اقدامات بارے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ گوانتانا موبے کے کیمپ 5، 6 اور 12 کے قیدی بھوک ہڑتال پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستانی نژاد امریکی ماجد خان کو دیگر قیدیوں سے الگ کیمپ 7 میں تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ قیدیوں کو غیر معیاری کھانا فراہم کئے جانے کی رپورٹس غلط ہیں۔
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید