یہودی امریکا پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں: امریکی صحافی

واشنگٹن(مرکز اطلاعات فلسطین) امریکا کی ایک معروف اخبار نویس”ھیلمن ٹومس” نے انکشاف کیا ہے کہ یہودی امریکا پر قبضے کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں. اس سلسلے  میں کئی سال سے یہودیوں کی زیرزمین سازشیں جاری ہیں اور یہودی جلد ازجلد ان سازشوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں.

ان کا کہنا ہے کہ  امریکا میں  موجود یہودی لابی خود امریکا کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتی ہے کیونکہ یہودی کانگریس اور وائٹ ہاٶس پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں. یہودی لابی نے امریکا کے بہت سے انتظامی اور مالیاتی اداروں میں رسوخ حاصل کر لیا ہے اور وہ مزید اداروں کو بھی اپنے کنٹرول میں لینا چاہتے ہیں.
اپنے ایک تازہ انٹرویو میں امریکی صحافی نے اسرائیل کے ایک کثیر الاشاعت ا نگریزی اخبار”یروشلیم پوسٹ” کی رپورٹ کا بھی حوالہ دیا ہے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی  کانگریس اور انتظامیہ ان لوگوں کے ہاتھ کی چھڑی بن چکی ہیں جو اسرائیل کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں. یہی وجہ ہے کہ امریکا میں اسرائیل مخالف کوئی بھی اقدام کامیاب نہیں ہونے دیا جاتا.
رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ کو اس امر کا ادراک نہیں کہ لوگ ان سے کیوں نفرت کرتے ہیں دنیا بھرمیں ان کے خلاف غم وغصے کی فضاء میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے. اس کی بنیادی وجہ امریکی انتظامیہ کی اسرائیل کے بے جا حمایت اور فلسطینیوں کے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک ہے. تاہم یہ سب کچھ امریکا میں موجودہ یہودی لابی کے زیر اثر ہو رہا ہے.
خیال رہے کہ ہیلمن ٹومس نامی خاتون صحافی کوگذشتہ برس یہودیوں کےخلاف ریمارکس پر برطرف کر دیا گیا تھا. انہوں نے فلسطینیوں کی حمایت کی تھی اور اسرائیل میں آباد کیے گئے یہودیوں کے بارے میں کہا تھا تھا کہ وہ جہنم میں جائیں یا جہاں مرضی جائیں لیکن فلسطین سے نکل جائیں. ان کے اس بیان پر امریکا میں یہودی لابی سخت سیخ پا ہوئی اوراس کے نتیجے میں ہیلمن کو وائیٹ ہاٶس میں اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونے پڑ گئے تھے.
modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago