Categories: بيانات

مسلم حکمران بلاامتیازمسلک عوام کے جائزحقوق انہیں دلوائیں

خطیب اہل سنت زاہدان حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں رونما ہونے والے حالیہ انقلابات کو بعض آمر حمکرانوں کی آمریت اور عوام کے جائز مطالبات نہ ماننے کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے تمام قوموں بشمول شیعہ وسنی کی بات ماننے پر زور دیا۔

ہزاروں فرزندان توحید سے جامع مسجد مکی زاہدان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا: آج مشرق وسطی اور شمالی افریقا کے بعض ممالک میں عوام حکمرانوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، یہ انقلابات و تبدیلیاں ان حکمرانوں کی اپنے رب کی تعلیمات سے غفلت اور عوام کے حقوق کی پامالی کے ثمرات ہیں۔ یہ آمر حکمران عوام کی آزادیوں پر بیجا پابندیاں لگاتے تھے، ان پر ظلم وستم کو ضروری سمجھتے تھے تاکہ اپنے اقتدار کو طول دیدیں۔
مولانا عبدالحمیدنے مزیدکہا لیبیا ویمن میں عوامی احتجاج وبغاوت وہاں کے حکمرانوں کی آمریت و بے تحاشا ستم کا نتیجہ ہے، انہوں نے عوام کے مطالبات ماننے سے انکار کیاتھا۔
ممتاز عالم دین نے مزید کہا تمام حکمرانوں کو عوام کی بات سننی چاہیے، عوام چاہے شیعہ ہوں یا سنی سب کو آزادی کیساتھ رہنے کاحق حاصل ہے۔ میرا خیال ہے کہ بحرینی عوام کو آزادی اور اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنا چاہیے۔ اسی طرح ایرانی حکام کو کہتاہوں کہ ایرانی اہل سنت کو بھی اپنے قانونی حقوق کے مطالبے کا حق حاصل ہے۔ انہیں بھی مذہبی آزادی ملنی چاہیے، ان کے مطالبات پر کان دھرنا چاہیے۔ ہمارے خطوط کا کوئی جواب نہیں دیاجاتا ہے جن میں ہم اپنے مطالبات و درخواستوں کو پیش کرتے ہیں۔ ہم اسی ملک کے باشندے ہیں اور کسی کو ہمارے داخلی امور میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے، اسی طرح بحرین مسئلے میں غیرملکی مداخلت کو ناجائز سمجھتے ہیں، ہر ملک کے رہنے والے خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہیں۔

خطبہ جمعے کے پہلے حصے میں قرآنی آیت: “الَّذِينَ آَمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُمْ مُهْتَدُونَ” کی تلاوت کے بعد خطیب اہل سنت زاہدان نے کہا اللہ تعالی نے دنیا وآخرت میں امن کے اسباب کو بیان فرمایاہے۔ کون امن سے رہے گا اور کون سکون سے محروم؟ اللہ تعالی نے یہ سب واضح کردیاہے۔
انہوں نے مزیدکہا جب آدم وحوا نے شجرہ ممنوعہ سے کھالیا اور جنت سے زمین پر منتقل کرائے گئے تو اللہ تعالی نے واضح فرمایا کہ معصیت و نافرمانی امن وراحت کا دشمن ہے، جیسا کہ آدم علیہ السلام ایک خطا کی وجہ سے جنت (جو ’آمنۃ مطمئنۃ‘ پرامن اور پرسکون مقام ہے) سے زمین پر آگرے جو مسائل ومصائب کا گڑھ ہے۔ یہ پیغام ہے اولاد آدم کو کہ اگر امن وسکون چاہتے ہو تو اللہ اور اس کے انبیاء کی اطاعت کیاکرو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ظلم کی کئی اقسام ہیں، سب سے بڑا ظلم ’’شرک‘‘ ہے۔ اپنے آپ کو مارنا پیٹنا اور قتل کرنا بھی ظلم ہے لیکن قرآن نے شرک کو سب سے بڑا ظلم قرار دیاہے جس سے سخت اجتناب کرنا چاہیے، کفر وشرک دنیا وآخرت میں مصائب و مشکلات کی جڑ ہیں۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے حاضرین کو توبہ و رجوع الی اللہ کی ترغیب دیتے ہوئے کہا جو شخص ظلم کے ارتکاب کرچکاہے اسے توبہ کرنی چاہیے، حق چاہے اللہ کا ہو یا اس کے بندوں کا اس پر توبہ کی ضرورت ہے۔ حقوق العباد سے توبہ مال واپس لوٹانے اور معافی مانگنے پر بھی مشروط ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا عذاب خداوندی کفار کیساتھ خاص نہیں ہے، جب گناہ و معصیت عام ہوجائے تو مسلمان بھی اس کی لپیٹ میں آتے ہیں۔
مولانا عبدالحمید نے تاکید کی آج کل قدرتی آفات عام ہوچکی ہیں، ہر جگہ زلزلے اور سیلاب جیسی آفتوں سے بچاؤ کیلیے عمارتوں کو زیادہ سے زیادہ مضبوط تعمیر کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں، یہ اچھی بات ہے لیکن قدرتی آفات اور آسمانی عذاب سے بچنے کیلیے اس کے علاوہ ایک اور بات بھی یقینی بنانی چاہیے اور وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل اطاعت نیز گناہوں سے اجتناب ہے۔ اگر ہم نے عمارتیں زبردست مضبوط بنائی مگر گناہوں سے دوری اختیار نہیں کی اور طاعۃ اللہ والرسول سے غافل رہے پھر ان بلند وبالا بلڈنگز کا انہدام اللہ تعالی کیلیے کوئی مشکل کام نہیں ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago