Categories: پاکستان

پرویز مشرف کے قتل کیلئے مجھ سے کئی لوگوں نے رابطہ کر لیا، طلال بگٹی

کوئٹہ(این این آئی) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ طلال بگٹی نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کوقتل کرنے کے لئے مجھ سے کئی لوگوں نے رابطہ کیاہے ، میں اپنی بات پر اب بھی قائم ہوں کہ جو بھی پرویز مشرف کو قتل یا اس کا سر قلم کرے گا اسے ایک ارب روپے مالیت کی زمین دی جائے گی.

مجھے اس سلسلے میں نیو یارک کے مختلف علاقوں سے فون آرہے ہیں یہ علاقے اسی طرح ہیں جس طرح کوئٹہ ، مچھ ، مستونگ ، وہاں رہنے والے مذکورہ افراد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف اس وقت برطانیہ اور امریکہ میں رہتا ہے جہاں بھی موقع ملا اسے قتل کر دیا جائے گا.
گذشتہ روز یہاں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں پرویز مشرف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ کراچی آئے اور لال مسجد کی بے حرمتی، معصوم بچوں کے قتل اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر خود کو قتل کرائے ورنہ اسے نہیں چھوڑا جائے گا ۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago