Categories: مشرق وسطی

غزہ میں مجاہدین اور صہیونی فوج میں جھڑپیں، دو افراد شہید، دو صہیونی فوجی زخمی

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں دو فلسطینی مزاحمت کار شہید اور جوابی کارروائی میں دو صہیونی فوجی زخمی ہو گئے ہیں جبکہ دوسری جانب غزہ کے وسط میں البریج مہاجر کیمپ میں ایک دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی تفصیلات  نہیں مل سکیں.

مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیں ہفتے کی شام  اس وقت شروع ہوئیں جب قابض فوج نے غزہ میں دراندازی کرتے ہوئے سرحد سے اندر داخل ہو کر گولہ باری شروع کی.
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق صہیونی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیں غزہ کے وسط میں البریج مہاجر کیمپ کے قریب ہوئیں، جن میں دو فلسطینی مزاحمت کار شہید جبکہ مجاہدین کے حملے میں دو صہیونی فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں.
دوسری جانب فلسطینی میڈیکل ذرائع نے جھڑپوں کی تصدیق کی ہے تاہم کسی شخص کے شہید یا زخمی ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی.
آخری اطلاعات کے مطابق البریج کیمپ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک بڑ ادھماکہ بھی سنا گیا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی اور دھماکے کی نوعیت کا بھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا. خیال کیا جا رہا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے مجاہدین کو منتشر کرنے کے لیے کوئی میزائل داغا ہے.
modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

3 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago