Categories: عالم اسلام

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جنوری 1989ء سے اب تک 93,537 بے گناہ شہری شہید

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران یکم جنوری1989ء سے10 دسمبر 2010ء تک تقریباً گزشتہ 21 برس کے دوران 93,537 بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا جن میں سے 6,981 کو دوران حراست قتل کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 9,984خواتین کی بے حرمتی کی جبکہ ایک لاکھ 5ہزار نو سوعمارات کو نقصان پہنچایا۔ ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ لوگوں کے قتل کے نتیجے میں 22,747خواتین بیوہ جبکہ ایک لاکھ7ہزار 397 بچے یتیم ہو گئے۔
مقبوضہ علاقے میں جاری حالیہ انتفادہ کے دوران جون2010سے اب تک بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے 122پر امن مظاہرین کو قتل کیاجبکہ حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت کم از کم1,500 بے گناہ شہری کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مختلف جیلوں میں نظر بند ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

2 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago