Categories: پاکستان

کراچی میں طیارہ گرکر تباہ، 10افراد ہلاک،امدادی کارروائیاں جاری

کراچی(جنگ نیوز) کراچی میں ڈالمیا کے قریب روسی ساختہ مال بردارطیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں عملے کے8اہلکاروں سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ روسی ساختہ آئی ایل76 مال بردارطیارے نے رات پونے دو بجے کراچی ائیرپورٹ سے پرواز کی لیکن بدقسمت طیارہ چند منٹ بعد ہی ڈالمیا کے قریب نیول ہاؤسنگ سوسائٹی میں گر کر تباہ ہوگیا ۔

جارجیا کی کمپنی سن وے کی طرف سے چارٹرڈ کیا گیا یہ طیارہ متحدہ عرب عمارت کی ریاست فجیرہ سے کراچی پہنچا تھاجس میں31 ٹن کارگو لوڈ تھا ۔ جہاز کو سوڈان کے دارالحکومت خرطوم جانا تھا ۔ حادثے میں عملے کے تمام8 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے سات کی لاشیں مل گئی ہیں عملے کا تعلق روس سے ہے ۔ جائے حادثہ پر ایک زیر تعمیر عمارت میں موجود کچھ مزدور بھی لاپتہ ہیں جن میں سے دو مزدوروں خدا بخش اور اعجاز کی لاشیں آج ملبے سے نکال لی گئیں ۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ لوگوں کا ہجوم جمع ہونے سے امدادی اہل کاروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔
عینی شاہدین کے مطابق طیارہ گرنے سے قبل ہی آگ کا گولا بن چکا تھا ۔سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ پرواز کے فوراً بعد ہی حادثے کا شکار ہوگیا اور پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو طیارے میں کسی خرابی کے بارے میں نہیں بتایا ۔
دوسری جانب جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، آگ بجھائی جاچکی ہے اور اس وقت ملبے سے لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ انتظامیہ نے پورے علاقے کوقناتیں لگاکر بند کردیا ہے، کسی شخص کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ بھاری مشینری جائے وقوع پر پہنچادی گئی ہے اور ملبے میں کسی بھی شخص کی عدم موجودگی کے اطمینا ن کے بعد مشینری کے ذریعے ملبہ اٹھانے کا کام شروع کردیا جائیگا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کارگو طیارے کا ملبہ آدھے میل تک پھیلا ہوا ہے ۔
modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago