القاعدہ کو مکمل طورپر شکست دینا ناممکن ہے، برطانوی آرمی چیف

لندن (اے پی پی) برطانوی فوج کے سربراہ جنرل ڈیوڈ رچرڈ نے کہا ہے کہ القاعدہ کو مکمل طور پر شکست نہیں دی جاسکتی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اتوار کو اپنے ایک انٹرویو میں جنرل ڈیوڈ رچرڈ نے کہا کہ سب سے پہلے یہ سوال اہم ہے کہ القاعدہ کے خلاف مکمل فتح ضروری ہے؟ ” میں اس بات پریقین رکھتا ہوں کہ یہ بات غیر ضروری ہے اور اس طرح کی کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی“۔

انہوں نے کہا کہ یہ سوال بھی اہم ہے کہ کیا ہم انہیں اس طرح محدود رکھ سکتے ہیں کہ جس سے ہماری زندگیوں کو تحفظ حاصل ہو تو میرا خیال ہے کہ ”ہاں ایسا ہوسکتا ہے“۔ جنرل ڈیوڈ رچرڈ نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی زیر قیادت گروپوں کے خلاف سب سے موثر ہتھیار تعلیم اور جمہوریت ہے۔
ثناء نیوز کے مطابق جنرل ڈیوڈ رچرڈز نے کہا ہے کہ القاعدہ ناقابل شکست ہے برطانیہ کو آئندہ کم از کم 30 سال تک مسلسل شدت پسندوں کی جانب سے حملوں کے لیے تیار رہنا چاہئے۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago