Categories: پاکستان

جو پرویز مشرف کو قتل کریگا اسے ایک ارب مالیت کی زمین دوں گا، اکبر بگٹی کے صاحبزادے کا اعلان

کوئٹہ(جنگ نیوز) جمہوری ورطن پارٹی کے صدر نواب زادہ طلال اکبربگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ پرویزمشرف دور میں ایک حساس ادارے کے سابق عہدیدار بریگیڈیئر ریٹائرڈ مسعود ملک‘ نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں وعدہ معاف گواہ بننا چاہتے ہیں،سابق صدرواجب القتل ہیں جوبھی ان کوقتل کرے گا اسے ایک ارب روپے مالیت کی ہزارایکڑزمین کچھی کینال میں دی جائے گی،مشرف کوپھانسی دیئے جانے تک بلوچستان کے لوگ مطمئن نہیں ہوں گے۔

انہوں نے یہ بات بگٹی ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ مسلم لیگ نواز کے رہنماء سردار یعقوب خان ناصر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
نوابزادہ طلال بگٹی نے کہا کہ پرویز مشرف کی جانب سے نواب اکبر بگٹی پر غداری کا الزام قابل مذمت ہے۔ مشرف نے نواب اکبر بگٹی کو قتل کرنے کی بات تسلیم کرکے اپنے خلاف مقدمے کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ مشرف دور میں کراچی میں تعینات ایک حساس ادارے کے سابق عہدیدار بریگیڈئر ریٹائرڈ مسعود ملک نے پیغام بھیجا ہے کہ وہ نواب اکبر بگٹی کے قتل میں وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہیں لہذاسپریم کورٹ ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری اورحکومت ان کی گرفتاری کے لئے عملی اقدامات کرے۔
انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے پاکستان کانعرہ لگانے والے نے جتنانقصان ملک کوپہنچایا اتنا کسی اورنے نہیں پہنچایا،اگروہ خودکواتنادلیراورجرأت مند سمجھتے ہیں توپاکستان واپس آکرمقدمات کاسامنا کریں،نیٹوکنٹینرزپرحملے ملی بھگت سے ہورہے ہیں ۔
این این آئی کے مطابق طلال بگٹی نے کہا کہ پرویز مشرف پر لال مسجد میں معصوم بچوں کو قتل کرنا ‘قرآن پاک کی توہین کرنا اور نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت کا مقدمہ بھی درج ہے۔
طلال بگٹی نے کہا کہ پرویز مشرف کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں وہ بیرون ملک بیٹھ کر جو باتیں کررہے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا ذہنی توازن خراب ہوگیا ہے،انہوں نے کہاکہ جب تک پرویز مشرف کو پھانسی نہیں دی جائے گی، اس وقت تک بلوچستان کے لوگ مطمئن نہیں ہونگے ۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago