لوگوں کے دل جیتنے کی مہم
شیخ فیصل عبدالرٶف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسلامی مرکز کے ذریعے بنیاد پرستی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں لوگوں کے دل ودماغ جیتنا ان کے نزدیک نہایت اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ”امریکا میں نائن الیون جیسے واقعہ کااعادہ ہوتا ہے تومیری خواہش ہوگی کہ اس میں مرنے والوں میں میراپہلانمبرہو۔امریکا کو ہرقسم کی بنیاد پرستی اور تشدد سے پاک کرنا میرا فرض ہے۔میں امریکی شہریوں کے درمیان رہ کر یہ فرض ادا کرتا رہوں گا،چاہے امریکی شہریوں کاتعلق اسلام یا کسی بھی دوسرے مذہب سے ہو”۔
گراونڈزیروجیسے حساس مقامات کے نزدیک مسجد اوراسلامی مرکزکی تعمیرسے متعلق ایک اورسوال پرشیخ فیصل عبدالرٶف کا کہناتھا کہ وہ مسجد کے منبرسے اسلام کی اعتدال پسندی پرمبنی تعلیمات کو عام کریں گے۔
خیال رہے کہ نیویارک میں نائن الیون کو طیارہ حملوں میں تباہ شدہ جڑواں ٹاورزسے چند فرلانگ کے فاصلے پرمسجد اور اسلامی مرکزکی تعمیرکے منصوبہ کی حمایت کے ساتھ ساتھ مخالفت بھی کی جارہی ہے۔امریکی صدربراک اوباما اور نیویارک سِٹی کی حکومت نے مسجد کی تعمیرکی حمایت کی ہے۔ مخالفین کا موقف ہے کہ امریکی صدرمنصوبے کی حمایت کرکے آیندہ کانگریس کے انتخابات میں کامیابی کے لیے مسلمان ووٹروں کی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید