Categories: پاکستان

اتحادی ہیلی کاپٹروں کا پاکستان میں گھس کر حملہ، 5افراد ہلاک،9زخمی

پاراچنار(ايجنسياں) کرم ایجنسی میں اتحادی افواج نے پاکستانی سرحدی حدود کیخلاف ورزی کرتے ہوئے کارروائی کر کے پانچ افراد کو ہلاک اور نو کو زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق اتحادی افواج کے دو ہیلی کاپٹروں نے آج صبح پانچ بجے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کر تے ہوئے کرم ایجنسی میں داخل ہوئے اور متاثنگر میں شیلنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔ شیلنگ کے بعد ہیلی کاپٹر واپس افغانستان میں داخل ہوئے۔
افغان پولیس کے کمانڈر حق یار خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبہ پکتیا میں اتحادی فوج پر حملے کے بعد حملہ آور پاکستانی علاقے متاثنگر میں داخل ہوئے جسے نشانہ بنایا گیا،گذشتہ رات بھی اتحادی افواج نے دعویٰ کیا تھا کہ صوبہ خوست میں شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا کہ جس کے بعددو ہیلی کاپٹروں نے پاکستانی علاقے میں کارروائی کر کے تیس افراد کو ہلاک کیا تھا۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago