Categories: بيانات

جنت تک پہنچنے کی آسان راہ ’سنت‘ ہے، مولانا عبدالحمید

خطیب اہل سنت زاہدان مولانا عبدالحمید نے اس جمعے کے خطبے میں سورہ آل عمران کی آیت 31 کی تلاوت کرتے ہوئے اتباع سنت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا قرآن کی رو سے سنت نبوی علی صاحبہا السلام پر عمل کرنا اللہ تعالی کی پیروی کے مترادف ہے اور سنت کی مخالفت اللہ تعالی کی مخالفت کے مترادف امرہے۔ قرآن وسنت ہدایت کے ذرائع ہیں۔ سنت اور احادیث نبویہ قرآن پاک کی تشریح ہے۔ قرآن پاک میں تمام مسائل کا احاطہ نہیں کایگیاہے، قرآن میں نماز قائم رکھنے کاحکم ہے مگر رکعات کی تعداد و دیگر تفاصیل قرآن میں نہیں بلکہ سنت کے ذریعے معلوم ہوئے ہیں۔

بات آگے بڑھاتے ہوئے شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے کہا بلاشبہ قرآن پاک عقائد، مواعظ اور اخلاقی مسائل کے حوالے سے بالکل واضح احکامات کی حامل کتاب ہے لیکن احکام کے بارے میں قرآنی آیات مجمل اور غیرتفصیلی ہیں جن کی توضیح اور تشریح سنت نے کی ہے۔ لہذا سنت ایک بنیادی منبع اور ماخذ ہے جس کے بغیر قرآن کریم کا کافی حصہ سمجھ میں نہیں آتا۔ فرمان الہی ہے: ”ما آتاکم الرسول فخذوہ و مانہاکم عنہ فانتہوا“؛ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم، دستور خداوندی جیسا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نہی اور روکنے کا مقام بھی یہی ہے۔ جس طرح قرآن وحی کی صورت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا ہے اسی طرح سنت بھی وحی کی ایک قسم ہے، اسی لیے قرآن میں سنت کی اتباع وپیروی پر اس قدر تاکید ہوئی ہے۔
شروع میں تلاوت کی گئی آیت کی تشریح کرتے ہوئے شیخ الحدیث دارالعلوم زاہدان نے مزید کہا سنت کی پیروی سے اللہ تعالی کی محبت حاصل ہوتی ہے جبکہ تابع سنت شخص کی محبت ومقبولیت لوگوں اور ملائکہ کے دلوں میں اترجائے گی۔ یہ اتباع سنت کی لازمی خصوصیت ہے۔
سنن ”عبادیہ“ اور ”عادیہ“ کی تقسیم کو بیان کرکے دونوں قسموں پر انفرادی و اجتماعی زندگی پر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض سنتوں پر عمل کرنا ضرورری اور واجب کے قریب ہے۔ اس کی مثالیں دسیوں میں ہیں۔ مثلا سنت نمازیں، وضو کے دوران مسواک کاا ستعمال وغیرہ۔ ان سب کو سنن عبادیہ کہا جاتاہے۔
بعض سنن عادیہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مولانا عبدالحمید نے مزید کہا اسلام صفائی وپاکیزگی کا دین ہے۔ صفائی ستھرائی فطرت کا تقاضا اور اسلام کے بنیادی احکامات میں سے ہے۔ اسی طرح خوشبو لگانا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں میں سے ہے۔ امام غزالی رحمہ اللہ فرماتے ہیں سنت کا انحصار عبادات پر نہیں بلکہ روزمرہ زندگی کس طرح گزارنا چاہیے اور کھانے ہینے اور پوشاک میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔
اپنے بیان کے ایک حصے میں ایران کے اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خطیب اہل سنت نے کہا علم اور تعلیم ترقی کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ دینی ودنیاوی علوم خدا کی نعمتیں ہیں اور انسانیت کی ضروریات میں سے ہیں۔ اس لیے اپنے بچوں کو ذریعہ معاش بنانے کے بجائے اسکولوں ودیگر تعلیمی اداروں میں داخل کرائیں اور انہیں حصول تعلیم کی ترغیب دیا کریں۔ بچپن اور نوجوانی میں آدمی کا دل ودماغ علم حاصل کرنے کیلیے پوری طرح موزون اور تیار ہے۔ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلیے دینی مدارس، اسکولوں اور کالجوں کے ساتھ تعاون کریں۔ گھروں میں بھی اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور ان کی بہتر تربیت اور تعلیم کیلیے ٹیچرز رکھیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago