سرینگر: مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر فورسز کی فائرنگ، ماں بیٹی سمیت 3 کشمیری شہید

سرینگر (جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، تازہ واقعات میں ایک مسجد سے باہر آنے والے نمازیوں پرفورسز نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ماں،بیٹی سمیت مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔

ریاستی دہشتگردی اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کیخلاف مقبوضہ وادی میں مظاہرین پر فوج نے ظالمانہ تشدد کیا جس سے 30سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
پلوامہ اور کولگام میں مختلف واقعات میں فورسز نے فہد حسین نامی شخص کے گھر میں داخل ہوکر اس کی چالیس سالہ بیوی شکیلا اور انیس سالہ بیٹی زرینہ کو شہید کردیا جبکہ غلام نبی نامی شہری کو بھی اس طرح کی کارروائی میں شہید کردیا گیا،واقعات کے بعد زبردست احتجاج کیا گیا ہے۔
حریت کانفرنس کی طرف سے کشمیر چھوڑ دو تحریک کے سلسلے میں پیر کو بھی وادی بھر میں مکمل ہڑتال کی گئی تمام کاروباری و تجارتی مراکز و تعلیمی ادارے بند اور کاروبار زندگی مسلسل مفلوج ہے اس دوران سخت کرفیو اور پابندیوں کے باوجودبھارتی فوج کیخلاف زبردست مظاہرہ کئے گئے ۔
مظاہرین نے فورسز پر پتھراؤ بھی کیا جبکہ فورسز نے اندھا دھند لاٹھی چارج و آنسو گیس کا استعمال اور فائرنگ کی۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago