القاعدہ کی معاونت کا الزام،پاکستانی نژاد امریکی شہری کو15 سال قید کی سزا

نیویارک (ايجنسياں) امریکی عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی شہری سید فہد ہاشمی کو القاعدہ کی معاونت کرنے کے الزام میں 15 سال قید کی سزا سنادی ۔

نیویارک کے شہر مین ہیتھن کی عدالت نے30 سالہ سید فہد ہاشمی کو القاعدہ کی معاونت کرنے کے الزام میں 180 مہینے قید کی سزا سنادی ہے۔امریکی جج کا کہنا تھا کہ جیسا کہ حکومت نے نشاندہی کی ہے فہد ہاشمی جانتا تھا کہ وہ کیا کررہا ہے اور اس نے اپنے اپارٹمنٹ میں کیا رکھاہے اور اسے کہاں پہنچانا ہے۔
امریکی وزارت قانون کا کہنا ہے کہ فہد ہاشمی پر دہشت گردوں کی معاونت کرنے کے الزام میں 27 اپریل کو فرد جرم عائد کردیا گیا تھا۔ جب کہ امریکی اٹارنی کا کہنا ہے فہد ہاشمی کو اس کے جرم کی پاداش میں سزا دی گئی ہے اور دہشت گردوں کی معاونت کرنے والوں کوانصاف کے کٹہرے تک لایا جائے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق سید فہد ہاشمی نے اپریل میں دوران سماعت اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سید فہد ہاشی کو سال2006 میں لندن سے پاکستان جاتے ہوئے سال ہیتھرو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد اسے امریکا منتقل کردیاگیا۔ایمنیسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سید فہد ہاشمی کو ٹرائل سے قبل حراست میں رکھا گیا۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago