Categories: افغانستان

افغانستان: طالبان نے ہیلی کاپٹر مارگرایا، 4 امریکی فوجی ہلاک

کابل (رائٹرز،اے پی پی) افغان صوبہ ہلمند میں مسلح طالبان نے نیٹو کا ہیلی کاپٹر مارگرایا جس کے نتیجے میں4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ جنوبی افغانستان کے علاقے سنگین میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک اور اتحادی فوجی ہلاک ہوگیاہے۔

طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے دعویٰ کیا کہ نیٹوکا ہیلی کاپٹر طالبان جنگجووٴں نے راکٹوں سے مارگرایاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہیلی کاپٹرمیں سوار چار فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ ایساف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی تاہم واقعے کی اس سے زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا ہے کہ واقعہ افغانستان کے صوبہ ہلمند میں پیش آیا۔
افغان ذرائع ابلاغ نے نیٹو کی اتحادی فورس کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی فوجی یونٹ اور دیگر تفصیلات ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو مطلع کیے جانے کے بعد میڈیا کو جاری کی جائینگی ۔ اتحادی فورس نے ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے واقعہ اور حملہ کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago