بھارت:مغربی بنگال میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ،71ہلاک،200زخمی

نئی دہلی(ایجنسیاں) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا جس سے گنشواری ایکسپریس سے مال بردار ریل ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں 71افراد ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ اب بھی بہت سارے لوگ بوگیوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں،ماؤ باغی کے ایک گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے حکام کے مطابق جمعہ کومغربی بنگال میں سردیھا ریلوے اسٹیشن کے قریب کولکتہ سے آنے والی گنشواری ایکسپریس ایک زور دار دھماکے کے بعد پٹری سے اتْر گئی جس کے بعد مخالف سمت سے آنے والی ایک مال بردار ریل گاڑی نے اْسے ٹکر مار دی ۔جس کے نتیجے میں 71افراد ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہو گئے۔ حادثہ جھاڑ گرام نامی علاقے میں پیش آیا جوماوٴ نواز باغیوں کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے۔ دھماکے کے باعث مسافر ٹرین کے 13 ڈبے پٹری سے اْتر گئے ۔حادثہ بھارتی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے پیش آیاجب زیادہ تر مسافر سورہے تھے ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایمبو لینسز،فائر بریگیڈز کی گاڑیاں ، امدادی ٹیمیں اور ڈاکٹرز اور طبی عملے کے افرادجائے وقوعہ پر پہنچ گئے اورامدادی سر گرمیاں شروع کر دیں ۔ امدادی ٹیموں نے ٹرینوں کے تباہ شدہ ملبے کو کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی ابتدائی طبی امداد دے کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں وزیر ریلوے ممتابرنیرجی جائے وقوعہ کا دورہ کیا انہوں نے متاثرین کے لئے امداد کا بھی اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹرین زوردار دھماکے کی وجہ سے پٹری سے اتر گئی۔بھارتی حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حادثہ تخریب کاری کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم حادثے کی ذمہ داری ماوٴ نواز باغیوں پر ڈالنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔ ماوٴ باغیوں نے حالیہ مہینوں میں اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے اور یہ کارروائیاں ملک کی 28 میں سے 20 ریاستوں تک پھیل چکی ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

مقامی افراد کی تقرری تمام قوموں اور مذاہب کا مشترکہ مطالبہ ہے

مقامی افراد کی تقرری تمام قوموں اور مذاہب کا مشترکہ مطالبہ ہے

1 day ago

ایران کے قومی مفاد میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہیں؛ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی سے استفادہ ایرانی عوام کا حق ہے

ایران کے قومی مفاد میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہیں؛ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی سے استفادہ…

6 days ago

امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے

امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے

6 days ago

قرآن و سیرت کی تدریس کے طریقۂ کار پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

قرآن و سیرت کی تدریس کے طریقۂ کار پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

7 days ago

صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے

صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا…

1 week ago

حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں

حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں

1 week ago