Categories: پاکستان

کوئٹہ میں فائرنگ، چارپولیس اہلکار ہلاک

کوئٹہ (بی بی سی) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے ایس ایچ او خالق داد کی گاڑی پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ اپنے گھر سے تھانے جا رہے تھے۔
بی بی سی اردو کے نامہ نگار ایوب ترین کے مطابق حملے کے وقت گاڑی میں ایس ایچ او، ان کے ڈرائیور اور دو محافظ سوار تھے اور یہ چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور اس کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو سول ہسپتال پہنچایا۔
پولیس کے مطابق اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ ہی کسی نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں ایک ڈی ایس پی سمیت دس سے زائد اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago