Categories: افغانستان

افغانستان : طالبان کے حملے میں ایک امریکی ہلاک، پولینڈ کے 3فوجی زخمی

کابل ( نیٹ نیوز) اتحادی افواج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی افغانستان ميں اتوار کو کیے گئے طالبان کے ایک حملہ ميں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی کے اہل خانہ کو مطلع کیے جانے سے پہلے ذرائع ابلاغ کو اس کا نام اور واقعہ کی تفصیلات نہیں بتائی جاسکتی ہيں۔ رواں ماہ افغانستان ميں16امریکی فوجیوں سمیت اتحادی افواج کے 24اہلکار ہلاک ہو چکے ہيں۔ واضح رہے کہ اتحادی افواج موسم گرما ميں متوقع بڑی کارروائیوں کے لئے جنوبی صوبے قندھار ميں مسلسل اپنی تعداد ميں اضافہ کر رہی ہيں۔
دریں اثنا پولینڈ کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ہفتہ کو وسطی افغانستان ميں ایک فوجی قافلے پر عسکریت پسندوں کے حملے ميں تین پولش فوجی زخمی ہوگئے تھے جن کا ایک مقامی ہسپتال ميں علاج جاری ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق یہ حملہ غزنی ميں بین الاقوامی فوج کی ایک گشتی ٹیم پر اس وقت کیا گیا جب وہ اپنے اڈے یا بیس سے تقریباً 20کلومیٹر کے فاصلے پر تھی۔ پولینڈ کے لگ بھگ 2600فوجی افغانستان ميں تعینات ہيں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago