ٹائمزاسکوائرپرحملے کےالزام میں پاکستانی نژاد امریکی شہری گرفتار

نیویارک (اردو ٹائمز) ٹائمز اسکوائر پرحملے کی کوشش کے الزام میں پاکستانی نژاد امریکی شہری شاہد فیصل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق شاہد فیصل کو نیویارک کےجزیرے لانگ آئی لینڈ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری نیو یارک پولیس اور ایف بی آئی کی مشترکہ کارروائی کے دوران عمل میں آئی ۔ گرفتار شخص کا تعلق امریکی ریاست کنیکٹی کٹ سے ہے ۔ واقعے کے فوری بعد نیویارک ٹائمز اسکوائرپر حملے کی کوشش کی پاکستانی طالبان کی جانب سے ذمہ داری قبول کی گئی تھی تاہم اس وقت امریکی حکام نے اس دعوے کو غلط قراردیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق ناکام دھماکے کے بعد امریکی سیکورٹی فورس نے ویڈیو فوٹیج میں نظر آنے والی سرخ شرٹ پہنے شخص کی تلاش شروع کردی تھی ۔ ذرائع کے مطابق گاڑی خریدت وقت بھی کوئی کاغذی کارروائی نہیں کی گئی ۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago