Categories: پاکستان

قومی اسمبلی : صوبہ سرحد کا نام خیبر پختونخواہ رکھنے کی کثرت رائے سے منظوری

اسلام آباد (ايجنسياں) قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے صوبہ سرحد کا نام خیبر پختونخواہ رکھنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ آج قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ڈاکٹر فہمیدا مرزا کی زیرصدارت جاری ہے۔

اجلاس میں اٹھارہویں ترمیم کی شق وار منظوری کا سلسلہ جاری ہے۔ آج اٹھارہویں ترمیم کی شق نمبردو کی متفقہ منظوری دی گئی، جس کے تحت ایل ایف او، سترہویں ترمیم اور 58ٹوبی کے خاتمہ کیا گیا، اس کے علاوہ اٹھارہویں ترمیم صوبہ سرحد کے نئے تجویز کردہ نام خیبر پختونخواہ کی کثرت رائے سے منظوری بھی دی گئی، ترمیم کی حمایت میں 264اور مخالفت میں20ووٹ آئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے تین ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

2 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago