Categories: مشرق وسطی

اسرائیل مشرق وسطی میں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے: ایردوان

استنبول (مرکز اطلاعات فلسطین) ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے بدھ کے روز اپنے پیرس کے دورے کے موقع پر کہا  ہے کہ اسرائیلی ریاست مشرق وسطی کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کے ساتھ دوپہر کے کھانے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’ علاقائی امن کے لیے اصل خطرہ اسرائیل ہے‘‘
ایردوان کے مطابق  ’’ اگر فلسطین میں غیر متناسب قوت کا استعمال کیا جائے گا اور وہاں پر فاسفورس بم گرائے جائیں گے تو ہم اس تباہی پر صرف پناہ مانگ کر خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ ہم پوچھیں گے کہ اسرائیل کے لیے ایسا کرنا کیونکر ممکن ہوا۔ ‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر حملہ کر کے پندرہ سو فلسطینیوں کا بہیمانہ قتل کیا ہے۔ اس جنگ کے بیان کیے جانے والے محرکات جھوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ کی حقیقت جنوبی افریقہ کے جج  گولڈ اسٹون، جو کہ خود یہودی ہے، کے فیصلے سے بخوبی واضح ہوتی ہے۔  گولڈ سٹون نے اپنی رپورٹ میں اسرائیل پر جنگ کے دوران شدید جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام لگایا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago