Categories: پاکستان

پشاور میں 20 منٹ کے اندر امریکی قونصل خانے کے قریب 3 زور دار دھماکے

اسلام آباد (العربیۃ ۔نیٹ) پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور میں واقع امریکی قونصل خانے کے قریب پیر کے روز بیس منٹ کے وقفے میں تین دھماکے ہوئے۔ لوئر دیر کے علاقہ تیمرگرہ میں عوامی نیشنل پارٹی “اے این پی” کے یوم تشکر ریلی میں دھماکے سے 36 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے صدر میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے ہیں، جبکہ شدید فائرنگ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے صدر میں اسٹیٹ بلڈنگ کے قریب گورا قبرستان کے علاقے میں زوردار دھماکا ہوا، جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
اس کے بعد پولیس سکیورٹی فورسز کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچے اور پوزیشنیں سنبھالے ہوئے تھے کہ اسی دوران وقفے وقفے سے مزید دو دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے بعد دھویں کے بادل چھائے ہوئے ہیں ، جبکہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کا مکمل گھیراؤ کیا ہوا ہے۔ خیبر روڈ پر ٹریفک بند کر دیا گیا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کا رابطہ کرنے پر کہنا ہے کہ وہ فوری طور پر اس پر کوئِی تبصرہ نہیں کر سکتا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے میڈیا کو بتایا کہ اے این پی کے کارکن تیمرگرہ ریسٹ ہاؤس سے صوبے کا نام صوبہ سرحد سے “پختونخوا خیبر رکھنے جانے کے لئے یوم تشکر ریلی نکال رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا۔ نام کی تبدیلی کو صوبے میں چند سیاسی حلقے لسانی عصیبت کا مظہر قرار دیکر اس کی مخالفت کر رہے تھے۔
درایں اثناء وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں مشتبہ طالبان نے نیٹو کے لیے سامان رسد لے جانے والے آٹھ ٹینکروں کو نذرآتش کردیا ہے۔طالبان نے زخا خیل کے علاقے میں پٹرول بموں اور راکٹوں سے ایک ٹرمینل پر حملہ کیا تھا جس سے وہاں کھڑے ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔
ادھر پیر کی شام صدر آصف علی زرداری پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔ دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی پہلے ہی سخت تھی لیکن پشاور اور لوئر دیر کے دھماکوں کے بعد، اضافی پولیس فورس کی تعیناتی کی اطلاعات ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago