روس:انگشتیا میں دوخودکش بم دھماکے،2پولیس اہلکار ہلاک

ماسکو (ایجنسیاں) روس کے علاقے شمالی قفقازمیں واقع مسلم اکثریتی ریاست انگشتیا میں ایک خودکش بم دھماکے میں دوپولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق خودکش بم دھماکا انگشتیا کے دارالحکومت مگس سے بیس کلومیٹر مغرب میں واقع قصبے قرابلک میں ہوا ہے اور یہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ماسکو اور داغستان میں بم دھماکوں کے بعدتیسرا خود کش بم حملہ ہے۔ان بم دھماکوں میں پچاس افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ روس نے مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔
ریاست انگشتیا کی وزارت داخلہ کے ایک ترجمان بتایا ہے کہ ”خودکش حملہ آور نے قصبے کے ایک پولیس اسٹیشن کے باہر خودکو دھماکے سے اڑایا ہے۔ترجمان نے واقعے میں دوپولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اورکہا ہے کہ زخمی پولیس اہلکارکواسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔حکام کے مطابق قرابلک میں پہلے بم دھماکے کی جگہ پرہی دوسرا بم دھماکا ہوا ہے۔تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
داغستان میں اتوار کو ایک ریلوے لائن پر دوبم حملوں کے بعد مزید حملوں کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ روس کے علاقے شمالی قفقاز میں واقع انگشتیا ایک مسلم اکثریتی ریاست ہے اور اس کی سرحدیں خانہ جنگی کاشکار چیچنیا سے ملتی ہیں۔اس ریاست میں حالیہ برسوں میں اسلامی مزاحمت کاروں نے روس کے مرکزی کنٹرول کے خلاف مسلح بغاوت برپا کررکھی ہے۔
انگشتیا میں کم وبیش روزانہ ہی تشدد کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور مزاحمت کار اپنے حملوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔روسی حکام جنگجووں پر تشدد کے الزامات عاید کرتے ہیں جبکہ مقامی لوگوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی بدعنوانیوں اور دوسرے عوامل کی وجہ سے باغیانہ سرگرمیوں کو ہوا مل رہی ہے۔
گذشتہ بدھ کو چیچن باغیوں نے ماسکو میں میٹروٹرینوں پر خودکش بم حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی اور انہوں نے روس کے مزید شہروں میں بم دھماکے کرنے کی دھمکی دی تھی۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago