Categories: مشرق وسطی

“اسرائیلی جنگی جرائم کا معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے”

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین) اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اوگلو نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس کی غزہ پر جنگی جرائم کے ارتکاب پر معاف نہیں کیا جا سکتا۔ صہیونی جنگی جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے فلسطینی مجلس قانون ساز، عرب ممالک کی پارلیمان اسلامی اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں کے درمیان راوبط بڑھانے کی ضرورت ہے، تاکہ صہیونی جنگی جرائم کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں، غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کر کے عالمی عدالتوں میں اسرائیلی جنگی مجرموں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر کے خط کے جواب میں لکھے گئےمراسلے میں کیا ہے۔ خط میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے ڈاکٹر احمد بحر کی جانب سے غزہ کے دورے کے دعوت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد غزہ کا دورہ کریں گے تاکہ محصورین غزہ کی مشکلات سے آگاہی کے بعد اس کے سدباب کے لیے اسلامی ممالک کی سطح پر اس کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔
اوگلو کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام جس جرات اور عزم کے ساتھ معاشی ناکہ بندی اور صہیونی جنگی جرائم کا سامنا کر رہے ہیں، اس پر وہ مبارکباد کےمستحق ہیں۔ اسلامی کانفرنس غزہ کی صورت حال کو نہایت تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس کے خاتمے کے لیے تمام تر کوششویں بروئے کار لائی جائٓیں گی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کا حل نہ ہونا دنیا کی دوغلی پالیسی اور اسرائیل کی جانب طرفداری کا نتیجہ ہے۔ اسرائیل کے سنگین جنگی جرائم پر بھی دنیا خاموش ہے۔ اسرائیل تمام تر آسمانی تعلیمات اور اخلاقی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قبلہ اول کو شہید کرنے کے لیے کوشاں ہے، بیت المقدس میں تمام عالمی قوانین کے برخلاف یہودی آبادکاری کر رہا ہے جبکہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی اور فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین کی گرفتاریوں جیسے اقدامات پر دنیا کی خاموشی بجائے خود ایک سنگین جرم ہے، جس کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے۔
انہوں نے اسلامی ممالک کے دنیا بھر میں موجود سفیروں اور تنظیم کے مندوبین سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کوششیں تیز کریں اور فلسطینی عوام کے مسائل کے حل میں ان کی مدد کریں۔
احسان اوگلو نے کہا کہ اقوام متحدہ کی گولڈ اسٹون رپورٹ اسرائیلی جنگی جرائم سے متعلق بہترین دستاویز ہے اس پرعمل درآمد کے لیےاسلامی ممالک اور عالمی سطح پرفضا تیار کرنے اور اسرائیل کے خلاف عالمی حمایت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago