مغرب کی”فراخدلی”کاایک اور نمونہ! مسلم تنظیم پر پابندی کا فیصلہ

لندن(خبررساں ادارے): برطانوی وزیر داخلہ ایلن جانسن نے کہا ہے کہ حکومت نے انسداد دہشتگردی کے قانون کے تحت برطانیہ میں مقیم مسلمانوں کی تنظیم “اسلام فار یو کے” پر جمعرات سے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارات داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق یہ پابندی “اسلام فار یو کے” پر عائد کی جائے گی جو مختلف ناموں سے سرگرم ہے۔ اس تنظیم کے دیگر ناموں میں المہاجرون، ’الغربا‘ اور ’دی سیوڈ سیکٹ‘ شامل ہیں۔
حکومت نے یہ فیصلہ اس وقت کیا ہے جب یہ تنظیم ولٹشائر کے شہر ووٹن بیسٹ میں افغانستان میں ہلاک ہونے والے مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اتوار کو مارچ کرنے والی تھی۔ میڈیا کی جانب سے زبردست تشہیر پانے کے بعد اس مارچ کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔
برطانوی حکومت کچھ عرصے سے اس تنظیم پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں سوچ رہی تھی۔
ایلن جانسن نے کہا ’میں نے آج “المہاجرون”، “اسلام فور یو کے” اور اس تنظیم کے دیگر ناموں پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس تنظیم کے دیگر دو نام الغربا اور دی سیوڈ سیکٹ پر پہلے ہی سے پابندی عائد ہے۔‘
برطانیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ گروپ پر پابندی لگانا یا اسے غیر قانونی قرار دینا ایک مشکل کام تھا لیکن شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے یہ اہم تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا۔
المہاجروں کے بانی رہنما شیخ عمر بکری محمد جنہیں برطانیہ سے نکال دیا گیا تھا نے لبنان سے ایک بیان میں کہا ہے کہ گروپ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ایک بڑی غلطی ہے اور اس سے ان کی تنظیم بھلے ہی منظر عام پر نہ رہے لیکن اس سے گروپ مزید بڑا اور مضبوط ہوگا۔
اسلام فار یو کے کے ترجمان انجم چوہدری نے بی بی سی ریڈیو فور سے بات کرتے ہوئے کہا ’لوگ دیکھ رہے ہیں کہ اگر آپ حکومت سے متفق نہیں ہیں اور حکومت کی خارجہ پالیسی پر آواز اٹھاتے ہیں تو آزادی فوراً ختم ہو جاتی ہے اور آمرانہ حکومت سامنے آتی ہے۔‘
جمعرات سے اس پابندی کے عائد ہونے کے بعد سے اس تنظیم کا ممبر ہونا ایک جرم ہو گا جس میں دس سال قید بھی ہو سکتی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago