Categories: عالم اسلام

بنگلہ دیش: بغاوت کےسرغنوں کو پھانسی دے دی گئی

ڈھاکہ (ایجنسیاں): بنگلہ دیش نے پانچ سابق فوجی عہدے داروں کو، جنھوں نے 1975ء میں قوم کے آزادی کے قائد کو قتل کیا تھا، پھانسی پر لٹکا دیا ہے۔

عہدے داروں نے یہ اعلان ملک کے مرکزی جیل  سے جمعرات کی صبح کیا۔ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کو قاتلوں  سے  اُن کے خاندان والوں نے آخری ملاقات کی۔
بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے بدھ کے روز پھانسی کی سزا کو برقرار رکھا، جس سے پھانسی دینے کی  آخری قانونی  رکاوٹ دور ہوگئی۔
اُن کو سزا شیخ مجیب الرحمٰن کو قتل کرنے پر ہوئی، جنھوں نے آزادی کی جدو جہد کی قیادت  کی  اور پاکستان کے ساتھ لڑائی کے نتیجے میں 1971ء میں  بنگلہ دیش  آزاد ہوا۔ بعد میں ہونے والی فوجی  بغاوت  میں  بیگم اور تین  بچوں  سمیت  اُنھیں قتل کر دیا گیا۔
قتل کا مشہور مقدمہ  مقتول قائد کی بیٹی شیخ حسینہ کی حکومت میں چلا۔  وہ گذشتہ سال ملک کی دوسری مرتبہ وزیرِ اعظم منتخب ہوئیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago