مسلم اقلیتیں

بھارت؛ مسجد اور قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی خبر دینے والی 2 خاتون صحافی گرفتار

جارحیت پسند مودی سرکار نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق جنونی ہندوؤں کے ہاتھوں مسجد کو نذر آتش کرنے کے واقعے کی خبر دینے والی دو خاتون صحافیوں کو ہی نظر بند کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تری پورہ میں فسادات کی کوریج کرنے والی دو خاتون صحافیوں نے جنونی ہندوؤں کے ایک گھر میں تعمیر کی گئی مسجد کو نذر آتش کرنےاور مسلمانوں کی املاک جلانے کی ویڈیوز ٹوئٹر پر شیئر کی تھیں۔
خواتین صحافیوں سمردھی ساکونیا اور سوارنا جھا نے یہ خبر بھی دی تھی کہ مسجد کو نذر آتش کرنے کے دوران قرآن پاک کے اوراق بھی جل گئے تھے۔ ان ویڈیوز اور تصاویر کے منظر عام پر آنے سے بھارت کا نام نہاد سیکولر اسٹیٹ کا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔
مودی سرکار نے اس دل خراش واقعے پر ذمہ داروں کو سزا دینے کے بجائے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خبر دینے والی خواتین صحافیوں پر ہی جعلی ویڈیوز کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے اور لوگوں کے جذبات اکسانے کے مقدمات درج کرادیئے۔
مقدمات درج ہونے کے بعد ریاست آسام کی پولیس نے نظام گر کے ایک ہوٹل میں مقیم دونوں صحافیوں کو نظر بند کردیا جب کہ تری پورہ پولیس کی ایک ٹیم انھیں لینے کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔
ریاست تری پورہ پولیس نے مسلم کش فسادات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد کو نذر آتش کرنے کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے، صحافیوں نے جعلی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago