عالم اسلام

سعودی عرب کی تعمیرکردہ دوحسین مساجد تحفے میں پاکستانیوں کے سپرد

مملکت سعودی عرب نے پاکستان کے عوام کو نوتعمیرشدہ دو خوب صورت مساجد تحفے میں دی ہیں۔ سعودی حکومت کی مالی اعانت سے یہ دونوں مساجد حال ہی میں مانسہرہ اور مظفرآباد میں تعمیر کی گئی ہیں۔
پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ میں تعمیرکردہ جامع مسجد کو سعودی عرب کے بانی مرحوم شاہ عبدالعزیزآل سعود کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔اس جامع مسجد شاہ عبدالعزیز میں بیک وقت دس ہزارعبادت گزاروں کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔
سعودی حکومت نے پاکستان کے زیرانتظام ریاست آزاد جموں وکشمیر کے صدرمقام مظفرآباد میں جامع مسجد شاہ فہد بن عبدالعزیز تعمیر کی ہے۔اس میں بیک وقت چھے ہزار نمازیوں کی عبادت کی گنجائش ہے۔ان دونوں مساجد کے فنِ تعمیر میں بہ طورخاص مکہ مکرمہ میں المسجدالحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے نقشے اور دل کش ڈیزائن کوپیش نظررکھا گیا ہے اوران ہی کی طرح ان کے دالان اور صحن ہیں۔
اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں منعقدہ ایک تقریب میں ان دونوں مساجدکوپاکستانی عوام کے لیے تحفے کے طور پر حکومت کے سپرد کیا گیا ہے۔اس تقریب میں پاکستان کے وفاقی وزیربرائے مذہبی امورڈاکٹر نورالحق قادری بھی شریک تھے۔
اس موقع پراسلام آباد میں متعیّن سعودی سفیرسعید نواف المالکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مملکت نے ہمیشہ پاکستان کی ہرقسم کے حالات میں مددومعاونت کی ہے۔یہ سلسلہ سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز مرحوم کے دور سے جاری ہے۔ان کے بعد ان کے جانشین بیٹوں نے بھی پاکستان اوراس کے عوام کی ہرمشکل گھڑی اور ہر طرح کے حالات میں مددوحمایت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ان کے ولی عہد ، وزیردفاع اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دانش مندانہ قیادت میں سعودی عرب پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے اوراس کی معاونت میں گہری دلچسپی لے رہاہے۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago