ایرانی اہل سنت کی خبریں

مولانا عبدالحمید: حیات بلوچ کے قتل نے سب کو غمزدہ کیا؛ بلوچ عوام کی بات سنیں

زاہدان (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین مولانا عبدالحمید نے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچ عوام کی بات سنیں۔

سنی آن لائن نے مولانا عبدالحمید کی آفیشل ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی، خطیب اہل سنت زاہدان نے تربت کے قریب بلوچ طالب علم محمد حیات کے قتل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایف سی اہلکاروں کے ہاتھوں محمدحیات بلوچ نامی طالب علم کے قتل نے بڑے پیمانے پر احتجاج اور ناراضگی کا باعث بنا ہے۔ ایف سی اہلکاروں نے اس طالب علم کو ان کے ماں باپ سے الگ کرکے قتل کیا ہے۔

بلوچ عالم دین نے مزید کہا: ہرچند حیات بلوچ کو قتل کرنے والا اہلکار گرفتار ہوچکاہے، لیکن ایک ایسے نوجوان کو قتل کرنا جو اپنے پورے خاندان میں واحد شخص تھا جس نے یونیورسٹی میں پڑھ کر اعلی ڈگری حاصل کی تھی، بہت ہی افسوسناک اور دکھ دینے والی بات ہے۔

صدر دارالعلوم زاہدان نے کہا: امید کرتے ہیں کہ پاکستانی حکام جو ہمارے پڑوسی ہیں صوبہ بلوچستان پر زیادہ توجہ دیں گے، اس صوبے کے عوام کی بات سن کر جس طرح ممکن ہو، اس پس ماندہ صوبے کے مسائل حل کریں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات رونما نہ ہوں۔

مولانا عبدالحمید نے کہا: صوبہ بلوچستان پاکستان کا سب سے زیادہ پس ماندہ صوبہ ہے جہاں خوشحالی، ترقی اور بے روزگای کے خاتمے کے لیے بڑی ہمت کی ضرورت ہے۔ ایسے اقدامات پاکستان کی قومی وحدت اور امن کے لیے اہم اور ضروری ہیں۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago