ایرانی اہل سنت کی خبریں

بیرجند: مدرسہ «الصدیق» کی دستار بندی و فراغت کی تقریب کا انعقاد

بیرجند کی معروف اور واحد دینی درسگاہ «الصدیق» کی عظیم الشان دستار بندی و فراغت کی تقریب جمعرات (17ستمبر 2026ء) کو نہایت شکوہ کے ساتھ منعقد ہوئی۔

سنی آن لائن کی رپورٹ کے مطابق، بیرجند کی مسجد النبی میں منعقد ہونے والی اس روحانی تقریب میں علماء، دانشوروں، علمی شخصیات، صوبائی و مقامی حکام اور عوام کے مختلف طبقوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس تقریب کے مقررین میں مولانا حبیب الرحمن مطہری (مہتمم دارالعلوم احناف خواف)، مولانا غلام حیدر فاروقی (مہتمم جامعہ الصدیق و خطیب جمعہ بیرجند)، مولانا عبدالعلی خیر شاہی (ممتاز و معروف عالم دین و خطیب)، مولانا نذیر احمد سلامی (ایوانِ خبرگانِ رہبری میں سیستان و بلوچستان کے نمائندے)، مولوی سید یحییٰ فاضلی (نائب مہتمم دارالعلوم لتعلیم القرآن والسنہ شورک ملکی مشہد)، حجت الاسلام علیرضا جوانشیری (صوبہ خراسان رضوی کے اسلامی مرکز کے ڈائریکٹر)، مولانا سید احمد عبداللہی (خطیب جمعہ اسدیہ)، حجت الاسلام مجید جابری (جنوبی خراسان کی کونسل برائے منصوبہ بندی کے دفتر کے ذمہ دار) اور مولانا محمد عمر عاشوری (استاد جامعہ الصدیق بیرجند) شامل تھے۔

اس دینی و روحانی تقریب میں شرکت کرنے والے نامور علماء میں مولانا سید محمد فاضلی موحد (رئیس علماء کونسل، ضلع تایباد)، مولانا سید ابراہیم فاضلی (مہتمم دارالعلوم لتعلیم القرآن والسنہ شورک ملکی مشہد)، مولانا نور اللہ فرقانی (مہتمم دارالعلوم خلیل آباد خواف) اور مولانا بہزاد فقہی (ممتاز عالم دین و معروف خطیب) شامل تھے۔

تقریب کے اختتام پر 124 فارغ التحصیل طلاب (91 طالبات اور 33 طلباء)، 50 حفاظِ قرآن کریم اور تخصص فی الفقہ (دورہ تکمیلی فقہ) مکمل کرنے والے 35 علماء کی دستار بندی ہوئی جنہیں انعامات سے نوازا گیا۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 days ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

6 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

2 weeks ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

2 weeks ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

2 weeks ago