مسلم اقلیتیں

نیوزی لینڈ کی مساجد میں حملہ کرنے والے دہشتگرد کے اہم انکشافات

نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملہ کرنے والے دہشتگرد برینٹن ٹیرنٹ کی جانب سے اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ کرنے والے ملزم “برینٹن ٹیرنٹ” کے خلاف مقدمے کی حتمی چار روزہ سماعت آج شروع ہوگئی ہے جس میں اس کی سزا کا تعین کیا جائے گا۔
سماعت کے لیے کرائسٹ چرچ کی عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سماعت کے دوران ہائی کورٹ کے جج 66 گواہوں کے بیان سنیں گے جب کہ 27 اگست کو مقدمے کے اختتام پر ملزم برنٹن ٹیرنٹ کو سزا سنائی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق ملزم پر 51 قتل، 40 اقدام قتل اور دہشت گردی کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے، ملزم کو ممکنہ طور پر کم سے کم 17 سال قید سے لے کر بناپیرول عمر قید بھی ہوسکتی ہے۔ نیوزی لینڈ میں اس سے پہلے عمر قید کی سزا کبھی نہیں سنائی گئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ دہشتگردی ایکٹ 2002 کے تحت ملزم کو سزا سنائی جائے گی۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر نے انکشاف کیا کہ ملزم برینٹن ٹیرنٹ کئی سال سے اس منصوبے کی تیاری کررہا تھا جس کے لیے اس نے نیوزی لینڈ کی مساجد کی معلومات حاصل کیں اور ان مساجد کی ڈرون کیمرے کے ذریعے فوٹیج بھی حاصل کیں۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ گرفتاری کے بعد پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزم نے کہا کہ اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ تباہی پھیلانا اور مسلمانوں میں خوف پیدا کرنا تھا، وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو قتل کرنا چاہتا تھا، فائرنگ کے بعد مساجد کو آگ لگانا بھی اس کے پلان کا حصہ تھا جب کہ 2 مساجد میں 51 لوگوں کی ہلاکت کے بعد وہ تیسری مسجد کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا تھا۔
واضح رہے کہ 15 مارچ 2019 کو آسٹریلیوی شہری برینٹن ٹیرنٹ نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں نماز جمعہ کے دوران گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 51 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہوئے تھے جب کہ دہشتگرد نے کارروائی کو لائیو نشر بھی کیا تھا۔

baloch

Recent Posts

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago

اسرائیل کا غزہ میں بےگھر افراد پر حملہ، ماں اور بچوں سمیت 6 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا…

2 weeks ago

“کتاب و حکمت کی تعلیم” اور “معاشرے کی تزکیہ و اصلاح” رسولِ اکرم ﷺ کی بعثت کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں

قومی مفادات اور ایرانی عوام کی زندگی کو کسی دوسرے ملک یا قوم کے مفادات…

2 weeks ago