مسلم اقلیتیں

مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ کے دوران 21 کشمیری شہید، 310 زخمی

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے ہاتھوں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 21 نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا جب کہ 310 افراد زخمی ہوئے۔

کشمیر میڈیا سیل کے ریسرچ سیکشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ماہ جولائی میں بھی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری رکھا۔ صرف ماہ جولائی میں بھارتی فوج کی جارحیت کے نتیجےمیں ایک خاتون اور 4 کم عمر نوجوانوں سمیت 21 افراد نے جام شہادت نوش کی۔
ماہ جولائی میں نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج کرنے والے شہریوں پر بھارتی فوج نے پیلٹ گنوں، ہوائی فائرنگ، آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کا بے دریغ استعمال کیا جس کی زد میں آکر 310 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں خواتین، بزرگوں اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔
گزشتہ ماہ بھارتی سیکیورٹی نے ضلع شوپیاں، کلگام اور کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے نام محاصروں اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری رہا جس کے دوران حریت رہنماؤں سمیت 169 کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا۔
اسی ماہ کے آغاز میں دختران ملت کی چیئر پرسن آسیہ اندرابی کو دو خاتون رہنماؤں سمیت سری نگر جیل سے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہار جیل منتقل کیا گیا اور بھارتی تفتیشی ادارے این آئی اے نے سری نگر میں آسیہ اندرابی کے گھر چھاپا مارا اور بچوں کو ہراساں کیا۔
بھارتی فوج نے اپنی ظالمانہ کاروائیوں کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور 46 گھروں کو مسمار کر دیا گیا۔ آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی گئی۔ کشمیری صحافیوں کو دھونس و دھمکی کا سامنا رہا۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

16 minutes ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago