مسلم اقلیتیں

بھارت: آسام کے 40 لاکھ باشندے بھارتی شہریت سے محروم

بھارت کی ریاست آسام میں سپریم کورٹ کی ہدایات پر بنائے جانے والے قومی رجسٹر برائے شہریت (این آر سی) کے حتمی ڈرافٹ میں شہریت کی درخواست دینے والے 3 کروڑ 29 لاکھ افراد میں سے 40 لاکھ باشندوں کے نام شامل نہیں کیے گئے۔
واضح رہے کہ بھارت کی اس ریاست میں بنگلہ دیش و دیگر ممالک سے آئے غیر قانونی مہاجرین کے حوالے سے این آر سی کی تجدید 1951 کے بعد پہلی مرتبہ کی گئی ہے۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ حتمی فہرست میں جن افراد کا نام شامل نہیں کیا گیا انہیں 30 اگست سے 28 ستمبر کے درمیان اپنی شہریت ثابت کرنے کا دوبارہ موقع دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق کسی شخص کو حتمی فہرست کے آنے تک ملک بدر نہیں کیا جائے گا ۔
این آر سی کی فہرست کے سامنے آنے پر آسام کے شہریوں میں خوف کی فضا پھیل گئی اور قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کن افراد کو شہریت دی جائے گی اور کن افراد کو ملک بدر کردیا جائے گا۔
بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ ’یہ رپورٹ مکمل طور پر غیر جانب دار ہے اور چند افراد غیر ضروری طور پر خوف کی فضا پھیلارہے ہیں تاہم حکومت کوئی غلط اطلاعات نہیں پھیلنے دے گی‘۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مسودہ ہے، حتمی فہرست نہیں ہے۔
خیال رہے کہ آسام کی تین کروڑ 29 لاکھ کی آبادی میں تقریباً 90 لاکھ بنگالی نسل کے لوگ بھی شامل ہیں جن میں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔
یہ بنگالی نژاد افراد گذشتہ 100 برس کے دوران آسام آ کر آباد ہوئے، جن کے خلاف کئی بار تحریک چل چکی ہے اور تشدد بھی ہوا ہے۔
قومی رجسٹر برائے شہریت یعنی شہریوں کی فہرست بنانے کا فیصلہ شہریت کے اس تنازع کو ہمیشہ کے لیے حل کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔
آسام میں شہریوں کے تعین کے جو ضابطے طے کیے گئے ہیں ان کے مطابق اگر کسی خاندان کا ایک شخص بھی غیر ملکی قرار پاتا ہے تو پورا خاندان شہریوں کی فہرست سے باہر ہو جائے گا۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

18 minutes ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago