ایرانی اہل سنت کی خبریں

مولانا فتح اللہ کے انتقال پر شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کا تعزیتی پیغام

اہل سنت ایران کے ممتاز دینی و سماجی رہ نما شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے مولانا فتح اللہ سجاد کے سانحہ ارتحال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سنی آن لائن اردو کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ عثمانیہ رحیم یارخان کے صدر و شیخ الحدیث مولانا محمدیوسف کے بڑے صاحبزادہ مولانا فتح اللہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مولانا عبدالحمید نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا مانگی ہے۔
خطیب اہل سنت زاہدان کے تعزیتی پیغام درج ذیل ہے:

 

بسم الله الرحمن الرحیم
شیخ التفسیر و الحدیث حضرت مولانا محمدیوسف رحیم‌یارخانی صاحب دامت برکاتہم
السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ،

آپ کے عالم و فاضل جوان سال صاحبزادہ «مولانا فتح اللہ سجاد» کا سانحہ انتقال بندہ اور جامعہ دارالعلوم زاہدان میں دیگر اساتذہ کے لیے انتہائی رنج و غم اور دلی صدمے کا باعث ہوا۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ اعزہ و اقارب خاص کر اولاد کا انتقال والدین کے لیے بہت بڑی مصیبت اور ہلادینے والا واقعہ ہے۔ صرف اللہ رب العزت ہی کی مدد سے بندہ صبر کا دامن پکڑسکتاہے۔
آپ کے فرزند ارجمند نے آپ ہی کے سایہ شفقت میں تربیت پاکر پوری زندگی تعلیم و تعلم، دین کی خدمت اور طلبہ کی تربیت میں گزاری ہے۔ ان شاءاللہ ایسا شخص اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اس ذات پاک کی رحمت خاصہ سے محروم نہیں رہے گا ۔
اللہ تعالی سے دعا مانگتاہوں کہ مولانا فتح اللہ رحمہ اللہ کو مکمل مغفرت سے نوازے اور آپ سمیت تمام پس ماندگان و متعلقین کو صبرجمیل اور اجر جزیل نصیب فرمائے۔
عظم الله أجركم و غفر لميتكم و ألهمكم الصبر و السلوان اللهم تقبله في رحمتك و أدخله فسيح جناتك يا أرحم الراحمين و إنا لله و إنا إليه راجعون

)مولانا) عبدالحمید
صدر دارالعلوم زاہدان

baloch

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

8 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

8 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago