عالم اسلام

کابل میں خودکش حملہ، تین افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے کے باعث تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل میں غیر ملکی کنٹریکٹرز کی رہائشی کالونی کے نزدیک خود کش بم دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں نے جائے وقوع پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے دہشت گردوں کا ٹارگٹ رہائشی علاقہ نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکیورٹی فرم کی گاڑی تھی۔
افغان میڈیا کے مطابق تاحال کسی شدت تنظیم کی جانب سے دہشت گردی کے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم سیکیورٹی فورسز خدشہ ظاہر کر رہی ہیں کہ اس دھماکے کی نوعیت اور طریقہ واردات سے پتا چلتا ہے کہ خود کش دھماکے کے پیچھے تحریک طالبان کی ذیلی تنظیم جماعت الاحرار ملوث ہوسکتی لیکن حتمی بات مکمل تحقیقات کے بعد ہی کہی جاسکتی ہے۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

12 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago