مصری مسلمان نوجوان امریکی ریاست کے گورنر کا امیدوار!

مصری نژاد ایک مسلمان نوجوان ڈاکٹر اور سماجی کارکن عبدالرحمان محمد السید نے امریکی ریاستی مشی گن کے گورنر کے عہدے کے لیے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اگر وہ اپنے اس عزم میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ امریکا کی کسی ریاست کے پہلے مسلمان گورنر ہوں گے۔
’بزنس انسپائڈر‘ ویب پورٹل نے 32 سالہ مصری نژاد محمد السید کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ وہ مشی گن ریاست میں گورنر کے عہدے کا امیدوار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’میں نے خود کو گورنر کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میں گورنر شپ کے لیے کسی مسلمان یا غیر مسلم گورنر سے زیادہ بہتر ثابت ہوں گا‘۔
ایک سوال کے جواب میں گورنر کے عہدے کے امیدوار نے کہا کہ میرے لیے دین پر میرا ایمان اور عقیدہ سب سے اہم ہیں۔ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ کوئی شخص پوچھے کہ نماز کیسے ادا کی جاتی ہے ہم اسے جواب میں استفسار کریں کہ فلاں شخص نماز میں کیا پڑھ رہا ہے‘۔
محمد السید نے کہا کہ میری نزدیک اسلامی اقدار کی غیرمعمولی اہمیت ہے تاہم اگر میں امریکی ریاست کا گورنر منتخب ہوگیا تو شہریوں کی خدمت میری پہلی ذمہ داری ہوگی۔
محمد السید کے گورنر منتخب ہونے کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ اگر وہ اس مشن میں کامیاب ہوگئے تو وہ بل کلنٹن کے بعد سب سے کم عمر گورنر ہوں گے۔ بل کلنٹن سنہ 1978ء کو تیس سال کی عمرمیں گورنر منتخب ہوئے تھے۔
مصر نژاد نوجوان ڈاکٹر نے کہا کہ اس کی توجہ ہمیشہ تعمیرات، لوگوں کے لیے مواقع پیدا کرنے، زندگی میں درپیش راستوں سے رکاوٹیں دور کرنے اور اپنے اولاد اور آنے والی نسلوں کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے پر مرکوز رہی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں اسلام فوبیا کے مظاہر کسی بھی دوسری امریکی ریاست کی نسبت زیادہ دیکھنے کو ملے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں السید نے کہا کہ ایک مسلمان کی حیثیت سے امریکی ریاست کا گورنر منتخب ہونے کے بعد میں اسلام کی حقیقی اقدار کے اظہار کی مثبت انداز میں کوشش کروں گا۔ اسلام کی ایک اہم قدر مساوات ہے جس میں تمام انسانوں کو برابری کا درجہ حاصل ہے۔ پڑوسیوں کا احترام، دوستوں اور اہل خانہ سے حسن سلوک اسلام کی خوبصورت قدریں ہیں۔
خیال رہے کہ محمد السید ایک مصری پناہ گزین خاندان کے ہاں مشی گن کے علاقے گرٹیوٹ میں سنہ 1985ء میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے مشن گن یونی روسٹی سے اعلیٰ نمبروں میں طب میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی،ایم بی بی ایس جامعہ کولمبیا سے کیا اور صحت عامہ کے مضمون میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے 2009ء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

8 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago