معروف انڈین سیاسی رہنما سید شہاب الدین 82 برس کی عمر میں چل بسے

بااثر انڈین سیاسی رہنما اور انڈین مسلمانوں کے لیے اہم شخصیت، 82 سالہ سید شہاب الدین نئی دہلی کے مضافاتی علاقے نوئیڈا کے ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
سابق سفیر سید شہاب الدین بابری مسجد کے انہدام کے شدید مخالف تھے اور یہ مخالفت ان کی وجہ شہرت میں سے ایک تھی۔ سید شہاب الدین بابری ایکشن کمیشن کے سربراہ بھی رہے جو کہ ایودھیا میں سہولویں صدی میں تعمیر ہونے والی مسجد کے تحفظ کے لیے کام کرتی تھی۔
1979 سے لے کر 1996 تک انھوں نے بطور رکن پارلیمان تین دفعہ خدمات سر انجام دیں اور ساتھ ساتھ سلمان رشدی کی کتاب ’سٹانیک ورسس‘ پر پابندی لگائے جانے کی مہم میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
سید شہاب الدین کو عالمی شہرت ان کی ’سٹانک ورسس‘ کے خلاف مہم کے بعد ملی۔ واضح رہے کہ سلمان رشدی کی 1988 میں شائع ہونے والی کتاب کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا اور یہ الزام عائد کیا تھا کہ اس کتاب کی وجہ سے ان کے مذہبی احساسات مجروح ہوئے ہیں۔
اس کتاب کی انڈیا میں درآمد پر پابندی کی پیچھے سید شہاب الدین کا ہاتھ سمجھا جاتا ہے۔
انڈین دفتر خارجہ کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ سید شہاب الدین نے آل انڈیا مسلم مجلسِ مشاورت کی سربراہی بھی کی تھی۔

بی بی سی اردو

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago