ممتاز ترکمن سنی عالم دین انتقال کرگئے

بندرترکمن (سنی آن لائن) ایران کے صوبہ گلستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز سنی عالم دین ’حاج آخوند عابدی کر‘ دل کی بیماری کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا اللہ و انا الیہ راجعون
سنی آن لائن نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ شائع کی، آخوند عابدی بندرترکمن شہر کے خطیب جمعہ تھے اور ان کا شمار ترکمن صحرا خطے کے مایہ ناز علما میں ہوتا تھا۔
آخوند عابدی کچھ عرصے سے دل کی تکلیف میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے انہیں تہران میں ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا سانحہ ارتحال پیش آیا۔ حاج آخوند عابدی کی عمر 90 سال تھی۔
مرحوم تفسیر قرآن میں مہارت رکھتے تھے اور ترکمنی زبان میں پہلی تفسیر انہوں نے ہی لکھی جو چار جلدوں میں ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید سمیت متعدد سنی علمائے کرام نے تعزیتی پیغام شائع کرکے ان کے اہل خانہ، متعلقین اور تلامذہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

1 hour ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago